ابنا: گوانتانامو بے میں قیدیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین، گوانتا نامو جیل کے قیدیوں کے نارنجی لباس جیسا لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے گوانتانامو جیل کی فوری بندش کا مطالبہ کیا اور 370,000 افراد کے دستخط پر مشتمل ایک قرار داد بھی پیش کی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔مقدمات نہ چلائے جانے اور قید رکھنے کی وجہ سے گوانتا نامو جیل کے قیدیوں میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے جس کے سبب قیدیوں نے مشترکہ طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا اور گذشتہ روز اس کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420311
گوانتانامو بے میں قیدیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرے کئے گئے۔